میاں صاحب اب معلوم ہوگا کہ احتساب کیا ہوتا ہے ،نواز شریف اب چھپ نہیں سکتے،،پاکستان پیپلز پارٹی راہنما

جہلم(محمداشتیاق پال)میاں صاحب اب معلوم ہوگا کہ احتساب کیا ہوتا ہے ،نواز شریف اب چھپ نہیں سکتے،نواز شریف اور عمران خان کو جمہوریت کی فکر نہیں،دنیا بھر میں جانور کی قد ر ہے اور ہمارے پاس انسان کی بھی قدر نہیں،یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماؤں مرزا غفار،راجہ نذیر،محمود شاہ،میاں وسیم،رخسانہ کوثر،چوہدری خضر حیات،ملک خالد،راؤ اسد اللہ،ملک یامین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کی،انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ایک عورت ہوتے ہوئے راولپنڈی،لاہور،کراچی کی عدالتوں میں انصاف کیلئے دھکے کھاتی رہی آج مریم نواز کی بات آئی تو ان کو تکلیف ہو گئی،نواز شریف نے آصف علی زرداری کو کراچی جیل میں ان کی زبان اور گلا پر زخم لگائے لیکن آصف علی زرداری نے اف تک نہ کی اور ان کی انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے پر ساری مسلم لیگ ن آہ و بکا کر رہی ہے، اور یہ مکافات عمل ہے ۔