جمشید دستی پر تشدد ریاستی دہشت گردی ہے،راہنما پاکستان خانقاہی پارٹی

جہلم(محمداشتیاق پال)جمشید دستی پر تشدد ریاستی دہشت گردی ہے حکومت فرعون بنی ہوئی ہے یہ پاکستان خانقاہی پارٹی کے راہنما محبوب علی مجاہد ایڈووکیٹ ،شریف بھٹی،مختار صدیقی نے اپنے بیان میں کہی،انہوں نے کہا کہ جمشید دستی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ جیل میں جمشید دستی سے بدسلوکی اور تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،جمشید دستی پر دوران حراست تشدد غیر اخلاقی ،غیر انسانی اور غیر قانونی عمل ہے،قانون کے تحت کسی پر تشدد نہیں کیا جا سکتا،حکومت کو یاد رکھنا چاہیے ایسے ہتھکنڈوں سے کسی کی زبان بند نہیں کی جا سکتی،وقت بدلتے دیر نہیں لگتی۔