میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کا اجلاس ،آٹھ کروڑ نو لاکھ ستر ہزار کا سالانہ بجٹ پیش کیا بجٹ با اتفاق رائے منظور

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز+عدنان یو نس سے)ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کا اجلاس خاص ملک شوکت حیات کنوئیر کی صدارت میں ہوا۔چیرمین ملک فیصل عباس نے آٹھ کروڑ نو لاکھ ستر ہزار کا سالانہ بجٹ پیش کیا بجٹ با اتفاق رائے منظور کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کا سالانہ بجٹ اجلاس کنوئیر شوکت حیات کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں نوجوان چیئر مین ملک فیصل عباس نے بجٹ2017 ء اور 2018 ء ایوان میں پیش کیا۔بجٹ میں دس فی صد ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔چیئر مین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جنوری2017 ء تا مئی 2017 ء تک آمدن4416625 روپئے اور حکومتی گرانٹ8970999 روپئے کل رقم 13387624 متوقع ابتدائی سرمایہ ایک کروڑ پچیس لاکھ روپئے آمدن سال 2017ء سے2018 ء چھ کروڑ چوراسی لاکھ ستر ہزار کل آمدن آٹھ کروڑ نو لاکھ ستر ہزار روپئے غیر ترقیاتی اخراجات جس میں تنخوائیں اور ملازمین کی پنشن تین کروڑ پچاس لاکھ چوبیس ہزار آٹھ سو متفرق اخراجات ایک کروڑتنتیس لا کھ چوراسی ہزار لازمی اخراجات آٹھ لا کھ اُنتیس ہزار کل غیر ترقیا تی اخراجات چا ر کروڑ نوے لاکھ اڑتیس ہزار سا لانہ فا ضل بجٹ میں ترقیا تی منصوبہ جات کے لئے دوکروڑ پنتیس لا کھ چا ر ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں اجلا س سے یو سف نا ز ،ملک اعجاز اسلم،راجہ محمد صادق نمبردار،مرزا گلزار حسین ،مہر محمد افضل ،ڈاکٹر عا بد صدیق ریحا ن ،راجہ احسان احمد نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پینے کے پا نی کی فراہمی سمیت شہریو ں کے لئے بنیا دی سہو لتو ں کی فرا ہمی کے منصو بہ جا ت پر خصو صی تو جہ دے کر عوام کو درپیش مشکلا ت کا ازالہ کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے جا ئیں ملک فیصل عباس چیئر مین میو نسپل کمیٹی نے سالانہ بجٹ با اتفاق منظو ر کرنے پر تمام اراکین کا شکر یہ ادا کیا