لِلہ بھر وانہ اور گردو نواح میں پانی کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز+عدنان یو نس سے)لِلہ بھر وانہ اور گردو نواح میں کافی عرصہ سے پانی کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جبکہ زیر زمین پانی کیونکہ کڑوا ہے اور وہاں کے مکین وہ پانی پینے کے لیے استعمال نہیں کر سکتے اور وہ پانی مضر صحت بھی ہے گزشتہ کئی دنو ں سے لِلہ بھروانہ اور اردگرد کے علاقوں میں پا نی فراہم نہ کرنے کی وجہ سے شدید مشکلا ت کا سا منا کرنا پڑ رہا ہے عوام کو مجبوری کے تحت مہنگے داموں پا نی خرید کر استعمال کرنا پڑتا ہے پچھلے کافی عرصہ سے لِلہ بھر وانہ کے عوام کو پا نی کی فراہمی مہیا نہیں ہے جس کی وجہ سے عوام دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے مقامی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پینے والے صاف پانی کی سپلائی کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہو