ایم این اے محترمہ نگہت میر کی مشتاق حسین برگٹ کو چیئرمین ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نامزد ہونے پر مبارک باد

جہلم(عبدالغفور بٹ)خدمت خلق کرنے والے مر خواتین لائق تحسین ہیں اور بالخصوص صحت پر کام کرنے والے بالخصوص اللہ تعالیٰ کے چنے ہوئے لوگ ہیں جنہوں نے اپنے اوڑھنا بچھونا ہی مخلوق خدا کی خدمت ہے ان خیالات کا اظہار نگہت پروین میر ممبر قومی اسمبلی نے میاں محمد ٹرسٹ کے روح رواں مشتاق حسین برگٹ کو چیئرمین ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ، جہلم نامزد ہونے پر مبارک باد دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقعہ پر چیئرمین یونین کونسل حاجی غلام جعفر، وحید میرسابق کونسلر کرنل(ر) محمد افضال، بیگم افضال و دیگر موجود تھے، چوہدری مشتاق حسین برگٹ نے کہا کہ اللہ تعالی نے اپنا خاص کرم آپکی دعاؤں اور مخلوق خدا کی خدمت کیلئے مجھے چیرمین ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم بنا کر ایک نئی ذمہ داری سونپی ہے جس پر انشاء اللہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے جس سے مخلوق خدا اور اللہ تعالیٰ بھی راضی ہوگا۔