محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی، اس حوالے سے دفعہ 144 نافد

جہلم(عبدالغفوربٹ)محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی پیشگی اجازت کے بغیر جلسے جلوس کی اجازت نہیں ہو گی، اس حوالے سے دفعہ 144 نافد کردی گئی ہے جس کے تحت جلسے جلوسوں پر پابندی 60 یوم تک عائد کی گئی ہے ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جلسے ، جلوسوں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے .