جہلم پولیس کاکرایہ داری ایکٹ،قماربازی اور نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

جہلم(عبدالغفوربٹ)عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کاکرایہ داری ایکٹ،قماربازی اور نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزمان گرفتارمقدمات درج،تفصیلا ت کے مطابق تھانہ سٹی ضمیر حسین ایس ائی نے ملزم محمد سہیل ولد محمد صدیق قوم مسلم شیخ سکنہ محلہ خطبہ آباد شاہین چوک ضلع گجرات، اعتزاز حسن ولد اعجاز احمد قوم مسلم شیخ سکنہ چکوڑہ ڈاکخانہ کنجاہ ضلع گجرات، راجہ علی رضاء ولد مشتاق احمد قوم جنجوعہ سکنہ ٹبہ ڈاکخانہ برنالہ تحصیل بھمبر آزاد کشمیر،شہزاد اکبر ولد محمد اکبر قوم جنجوعہ راجپوت سکنہ دولت نگر ضلع گجرات جوکہ مینجر عزیز پلازہ نزاکت امین ولد محمد امین قوم اعوان سکنہ خورد تحصیل و ضلع جہلم میں بطور کرایہ دار رہائش پذیر مقامی تھانہ میں اندراج نہ کروا کر کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار۔ تھانہ دینہ محمد افضال ایس ائی نے ملزم وسیم حسین شاہ ولد مبارک حسین شاہ قوم سید سکنہ کاہلی دھمنوہا تحصیل کلر سیداں ضلع راولپنڈی سے پسٹل 30بور معہ 3 اور زاہد حسین ایس ائی نے ملزم مشتاق احمد ولد رحمت خان قوم کمہار سکنہ حاجی محلہ مفتیاں ، محمد توصیف ولد عبدالرزاق قوم للہاری ، توفیق الرحمٰن ولد محمد جعفر قوم مرزا سکنائے مفتیاں، ریاض محمود ولد سلطان محمود قوم راجپوت ، زبیر محمود ولد عبدالطیف قوم مغل سکنائے اسٹیشن محلہ دینہ جہلم کو ریلوے پھاٹک مفتیاں کے قریب کھلی جگہ پر بیٹھ کر بذریعہ تاش جو ا کھیلنے والوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔جواء کے داؤ پر لگی رقم مبلغ 4560/-روپے ،9عدد موبائیل فون مالیتی 20/-ہزارروپے، 2عدد موٹر سائیکل مالیتی 80/-ہزار روپے،ایک تاش 50پتے ،کل مالیتی رقم مبلغ 104560/-روپے قبضہ میں لی گئی۔ برآمدکر کے مقدمات درج لیے ۔