خونخوار کتوں نے شہریوں کو گھروں میں مقید کر دیا

جہلم (محمدامجد بٹ) خونخوار کتوں نے شہریوں کو گھروں میں مقید کر دیا، علی الصبح نماز فجر اور سیر کیلئے جانے والے افراد کتوں کا خاص شکار بن گئے، مونسپل کمیٹی کے ذمہ داران خواب غفلت میں مشغول، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے مختلف علاقوں مشین محلہ، قبرستان چوک، محمد ی چوک ، کچہری چوک میں صبح سویرے خونخوار اور باولے کتوں کے غول شہریوں پر حملہ آور ہوتے ہیں خصوصا نماز فجر اور صبح کی سیر کرنے والے ان کا نشانہ بنتے ہیں خونخوار کتوں کی مسلسل کاروائیوں سے شہریوں کی بڑی تعداد خوفزدہ ہو کر صبح کے اوقات میں گھروں سے نکلنے سے خوفزدہ ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل بلدیہ کے اہلکارکتوں کو مارنے کیلئے کام کرتے تھے لیکن چیئرمینی نظام آنے کے بعد بلدیہ کی کارکردگی صفر جمع صفر ہو چکی ہے اور کوئی ذمہ دار شہر کے حالات کی طرف توجہ دینے کو تیار نہیں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی سی او جہلم نے چپ کا روزہ رکھا ہو اہے اور عوامی مسائل سے مکمل لاتعلقی اور بے پرواہی اختیار کئے ہوئے ہیں ایسے میں ہم جائیں تو کہاں جائیں ۔