شعبہ خواتین پنجاب کی نومنتحب صدر، جنرل سیکرٹری اور نائب صدر کو مبارکباد،سابق صدر پی پی پی شعبہ خواتین رخسانہ کوثر

جہلم ( محمداشتیاق پال ) شعبہ خواتین پنجاب کی نومنتحب صدر، جنرل سیکرٹری اور نائب صدر کو مبارکباد، پارٹی کی بہتر تنظیم سازی اور ووٹ بینک بحال ہو گا، رخسانہ کوثر ، سابق صدر پی پی شعبہ خواتین رخسانہ کوثر ، جنرل سیکرٹری ثریا عجائب ، زینت تاج اور دیگر خواتین نے پی پی پی پنجاب کی تنظیم نو کرنے اور ثمینہ خالد گھرکی کو صدر، نرگس فیض کو جنرل سیکرٹری اور ناصر ہ میو کو نائب صدر منتحب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے کہا ہے کہ سینئر کارکنان کی عہدوں پر تعیناتی سے پی پی پی کی تنظیم سازی بہتر ہوگی اور کارکنوں کا حوصلہ بلند ہو گا ۔