سانحہ احمد پور شرقیہ حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے ،چوہدری زاہد اختر

جہلم (محمداشتیاق پال)سانحہ احمد پور شرقیہ حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے ،چوہدری زاہد اختراپنی بھوک مٹانے کیلئے سینکڑوں لوگ جل کر خود تو مرگئے حکومت کے منہ پر طمانچہ مارگئے ، حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے کرپشن کیس،اور دیگر الزامات سچ ثابت ہوچکے ہیں اس لئے حکومت کو چائیے وہ فورامستعفی ہوجائے ۔اب ان کے پاس اقتدار کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے پاکستان تحریک انصاف جہلم کے صدر چوہدری زاہدا ختر نے کہاکہ سانحہ احمد پور شرقیہ حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے ،اپنی بھوک مٹانے کیلئے سینکڑوں لوگ جل کر خود تو مرگئے حکومت کے منہ پر طمانچہ مارگئے ، حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے عوام ان سے بیز ار ہوچکے ہیں ملک غربت نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں لوگ خود کشیاں کرنے پرمجبور ہیں ،حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں،ان کوغریب کے دکھ اور ان کی موت سے کوئی سروکار نہیں۔بحرانوں نے حکومت کی مت ماردی ہے،کرپشن کیس،اور دیگر الزامات سچ ثابت ہوچکے ہیں اس لئے حکومت کو چائیے وہ فورامستعفی ہوجائے ۔اب ان کے پاس اقتدار کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے