شمالی کوریا نے ایک اور بلیسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا : جنوبی کوریا کا دعویٰ

سیئول ( آن لائن )شمالی کوریا نے ایک اور بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ۔
جیو نیوز کے مطابق جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے جو بلیسٹک میزائل کا نیا تجربہ ہے۔
جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ میزائل مغربی علاقے سے بخیرہ جاپان میں فائر کیا گیا ۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے آئے دن میزائل تجربات کی اطلاعات آتی رہتی ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔امریکی حکام کا کہناتھا کہ شمالی کوریا نے اپنے ایک اور راکٹ انجن کا تجربہ کیا ہے،جس کا تعلق بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی تیاری سے ہو سکتا ہے۔