5جولائی 1977کو جنرل ضیاالحق نے مارشل لا ء لگا کر ملک و قوم کا بیڑہ غر ق کر دیا،پی پی پی کے بانی کارکن راجہ محمد نذیر

جہلم (بیورورپورٹ) 5جولائی 1977کو جنرل ضیاالحق نے مارشل لا ء لگا کر ملک و قوم کا بیڑہ غر ق کر دیا، دہشت گردی، فرقہ واریت، منشیات فروشی سمیت دیگر برائیوں کی جڑ یہی مارشل لاء تھا ۔ یہ بات کارکنان پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام ہونے والے ایک سیمینار میں شرکاء نے کہی، جس کی صدارت پی پی پی کے بانی کارکن راجہ محمد نذیر نے کی، جبکہ پی پی پی اورسیز کے رہنما اور ممتاز دانشور و انجینئر راجہ محمد طارق نے بطور مہمان خصوصی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے عوام کا ہمدرد بھٹو کے سوا کوئی نہیں تھاجس نے عوام کو شعور اور اپنی طاقت سے آگاہی دے کر بڑے بڑے سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو غریب کے دروازے پر لا کھڑا کیا ۔ اور غریب لوگوں کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کیلئے بیرون ملک بھجوایا۔ جس کی وجہ سے آج اربوں ڈالر کا زرمبادلہ ملک میں آتاہے ۔جبکہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایٹمی پروگرام ، میزائل ٹیکنالوجی جیسے کارنامے بھی بھٹو کی ملک و قوم سے محبت اور مستقبل کے تقاضوں کے عکاس ہیں ۔ اس موقع پر پی پی پی کے مقامی رہنماوں اصغر علی جھمٹ، میاں وسیم، محمود شاہ ، طارق نسیم بٹ، راو اسد اللہ، خان عزیز کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔