چیئر مین عمران خان بلا امتیاز احتساب امن پر مبنی معا شرے کے قیام کے لیے کو شا ں ہیں ۔چوہدری زاہد اخت

جہلم (محمداشتیاق پال)چیئر مین عمران خان بلا امتیاز احتساب امن پر مبنی معا شرے کے قیام کے لیے کو شا ں ہیں ۔چوہدری زاہد اخترجب مخلوق خدا انصاف اور احتساب کے لیے میدان عمل میں آجاتی ہے تو بڑے بڑے با دشاہو ں اور وڈیرو ں کو نصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کرتی ہے ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف جہلم چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ قانو ن کا احترام ضروری ہے جب قانون کسی کے گھر کی با ندی کا کردار ادا کر ے تو بغاوت جنم لیتی ہے ۔آواز خلق کونقارہ خدا ہو تی ہے جب مخلوق خدا انصاف اور احتساب کے لیے میدان عمل میں آجاتی ہے تو بڑے بڑے با دشاہو ں اور وڈیرو ں کوا نصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کرتی ہے اور ان سے پا ئی پا ئی کا حساب مانگ لیتی ہے پھر انھیں عوامی احتسابی کٹہرے میں کھڑا ہو نا پڑتا ہے ۔چیئر مین عمران خان بلا امتیاز احتساب امن پر مبنی معا شرے کے قیام کے لیے کو شا ں ہیں ۔وہ دن دور نہیں جب چو رو ں ،ڈاکو ؤ ں کا دور حکومت ختم ہو گا اور انصاف کا بول با لا ہو گا ۔چوہدری زاہد اختر نے کہاکہ عدل و انصا ف کی فراہمی امن کی بنیاد ہے اور یہ اس وقت ممکن ہے جب بلا امتیاز احتساب ہو گا ۔قانون کی با لا دستی اس صورت قائم رہ سکتی ہے کہ قانو ن سب پر لا گو ہو ۔معاشرے میں انصا ف نا پید ہو جا تا ہے تو بد امنی ،لا قانو نیت عرو ج پر پہنچ جا تی ہے ۔