شکل حالات میں بیٹے کو محنت مزدوری کر کے انجنیئربنوایا مگر آج میرا بیٹا مجھ پر تشدد کرتا ہے، معمر خاتون سکینہ بی بی کی میڈیا سے گفتگو

پنڈدادنخان(سکندر گوندل سے)مشکل حالات میں بیٹے کو محنت مزدوری کر کے انجنیئربنوایا مگر آج میرا بیٹا مجھ پر تشدد کرتا ہے گالم گلوچ کر کے گھرسے نکال دیتا ہے ،ڈی پی او جہلم اور طاہر القادری مجھے انصاف دیں ،نواحی گاؤں ٹوبھہ کی رہائشی معمر خاتون کی میڈیا سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق ٹوبھہ کی معمر خاتون سکینہ بی بی زوجہ سیف علی(مرحوم)نے تحصیل پنڈدادنخان کے سینئر صحافیوں کو بتایا کہ میں نے محنت مزدوری کر کے بیٹے آصف کو انجینئر بنایا اور اس وقت منہاج القران سیکرٹریٹ لاہور میں بطور انجینئر نوکری کرتا ہے اور طاہر القادری کا قریبی ہے مگر مجھ پر آئے روزتشدد کر کے گھر سے نکالنے کے درپے ہے،کئی بار بیوی کے ساتھ مل کر مجھے دھکے دے کر گھر سے نکال چکا ہے،سکینہ ی بی نے مزید بتایا کہ گھر کے کاغذات زبردستی مجھ سے چھین کر ایک جعلی اشٹام بنا کر گھر فروخت کرنا چاہتا ہے ،طاہر القادری اس ناخلف سے مجھے انصاف دلائیں کہ وہ مجھے گھر سے نہ نکالے، ورنہ میں منہاج القران سیکریٹریٹ (لاہور )کے سامنے خود کو آگ لگ لگا لوں گی۔