حکمران جے آئی ٹی کی تحقیقات سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ،پی ٹی آئی کے ضلعی سینئر نائب صدر محمد نواز پنجوتھہ

ملک وال (نامہ نگار) سپریم کورٹ کی طرف سے جے آئی ٹی بننے پر حکمرانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کی تھیں اب تحقیقات ہونے پر دھمکیوں پر کیوں اتر آئے ہیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ضلعی سینئر نائب صدر محمد نواز پنجوتھہ نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران جے آئی ٹی کی تحقیقات سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور الزام تراشیاں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان کی قیادت میں سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے پیچھے کھڑی ہے اب میاں برادران بھول جائیں کہ وہ سپریم کورٹ پر حملہ آور ہو سکیں گے نواز پنجوتھہ نے کہا کہ منتخب ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے میاں برادران نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے اور نہ ہی انتقامی سیاست کو چھوڑا ہے اب عوام ہر کرپٹ شخص کا بلا امتیاز احتساب چاہتے ہیں ۔