چک سیدا بالا سمیت دیگر علاقوں کی تین دن سے فنی خرابی کے نام پر 5 ۔5 گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

ملک وال(نامہ نگار) گیپکو سب ڈویژن اربن کے میانی فیڈر کے دیہات چک سیدا بالا سمیت دیگر علاقوں کی تین دن سے فنی خرابی کے نام پر مسلسل 5 ۔5 گھنٹے بجلی بند ،جبکہ ساتھ ہی روزانہ5 سے 6 گھنٹے کی شیڈول لوڈشیڈنگ بھی جاری، شدید گرمی اور حبس کے موسم کی وجہ سے لوگ پریشان، تفصیلات کے مطابق گیپکو سب ڈویژن اربن کے میانی فیڈر کے دیہات چک سیدا بالا سمیت دیگر علاقوں کی تین دن سے فنی خرابی کے نام پر مسلسل 5 ۔5 گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے ،جباور ساتھ ہی روزانہ5 سے 6 گھنٹے کی شیڈول لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے ذرائع کے مطابق میانی فیڈر کے تقریبا10 ٹرانسفارمرز کی 2 سے 3 ڈی ٹوٹی ہوئی ہیں جن کو تبدیل کرنے کی بجائے عارضی طور پر مرمت کر کے کام چلایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے تھوڑی سی بھی تیز ہوا چلنے پر کسی نہ کسی ٹرانسفارمر کی ڈی اڑ جاتی ہے اور سارے علاقے کی بجلی بند ہو جاتی ہے 2 جولائی کی شام 5 بجے کے قریب فنی خرابی کی بناء پر بند ہونے والی بجلی 3 جولائی کی صبح 8 بجے 15 گھنٹے کی بندش کے بعد بحال کی گئی تھی ، شدید گرمی اور حبس کے موسم کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں صارفین نے گیپکو چیف اور ایکسئین منڈی بہاوالدین سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔