ضلع جہلم میں مختصر وقت میں ترقیاتی کامو ں کے جال بچھائے،اور بلا تفریق عوام کی خدمت کو اپنا منشور بنایا ہے،راجہ قاسم علی خان،

جہلم ( رانا نوید الحسن)ضلع جہلم میں مختصر وقت میں ترقیاتی کامو ں کے جال بچھائے،اور بلا تفریق عوام کی خدمت کو اپنا منشور بنایا ہے۔تمام یونین کونسلز کو بلا تفریق مساوی فنڈز جاری کیے ہیں،یہ نہیں دیکھا کہ کس یونین کونسل سے کس پارٹی کا چیئرمین جیتا ہے۔راجہ قاسم علی خان،تفصیلات کے مطابق ضلعی چیئرمین راجہ قاسم علی خان نے گزشتہ روز اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے مجھ کو ضلع جہلم کی تعمیر و ترقی کروانا میری اولین ترجیح ہے۔کیونکہ ہم نے ضلع جہلم کی عوام سے ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی،اب ہمار ا فرض ہے کہ ہم ان کے درینہ مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،انہوں مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دفتر اور گھر کے دروازے امیر و غریب مزدور سب کے لیے کھلے ہیں تمام افراد میرے لیے قابل عز ت ہیں، جس کاثبوت یہ بھی ہے کہ تمام یونین کونسلز کے چیئرمینوں خواہ وہ کسی بھی پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں،ان سب کی ترقیاتی سکیموں کو شامل کیا گیا ہے۔اور بلا تفریق فنڈ ز جاری کیے،انشااللہ ہمیں عوامی خدمت کے عوض جہلم کی عوام مدتوں یاد رکھے گی،انشااللہ اپنے والد محترم راجہ صفدر علی خان مرحوم سے سیکھا ہے۔کہ ہمیشہ غریب اور مزلوم عوام کی خدمت کی ،