دینہ کے نواحی گاوں بودلہ کا رہائشی اللہ دتہ غیرت کے نام پہ موٹہ غربی روڈ پے قتل

قتلجہلم ( عبدالغفوربٹ)دینہ کے نواحی گاوں بودلہ کا رہائشی اللہ دتہ غیرت کے نام پہ موٹہ غربی روڈ پے قتل ،تفصیلات کے مطابق اللہ دتہ کے بھانجے نے ایک ماہ پہلے مسعود عرف سودا کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی جس میں مسعود کو شک تھا کہ اللہ دتہ کا ہاتھ بھی اس شادی میں ہے اسی رنجش کے تحت مسعود نے چار بندوں کو بلا کر اس وقت قتل کروایا جب مقتول اپنی بیوی اور بچے کو مو ٹہ غربی ہسپتال لے کے جا رہا تھا کہ موٹر سا ئیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں اللہ دتہ جان کی بازی ہار گیا اور بیوی شدید ذخمی ہو گئی اور معجزانہ طور پے بچہ محفوظ رہا،