آرمی چیف کی زیرصدارت سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس، کراچی آپریشن کا جائرہ لیا گیا

کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد اور کراچی آپریشن کا جائرہ لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ ، سیکریٹری داخلہ، آئی جی ، ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سندھ سمیت دیگر سول وعسکری حکام شریک ہوئے۔
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید اور سیکریٹری داخلہ نے اجلاس کے شرکا کو کراچی کی امن وامان سمیت مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی جب کہ اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد اور کراچی آپریشن کا جائرہ لیا گیا اور جیلوں کی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کراچی سینٹرل جیل سے قیدیوں کے فرار کے معاملات بھی زیر غور آئے جب کہ ایپکس کمیٹی نے کراچی میں معاشی سرگرمیوں کے لیے دیرپا امن کی ضرورت پرزور دیا۔
View image on TwitterView image on Twitter
Follow
Maj Gen Asif Ghafoor ✔ @OfficialDGISPR
…..implementation of state laws, its willing abidance by the public and across the board speedy dispensation of justice. (2 of 2)
10:11 AM – 4 Jul 2017
340 340 Retweets 1,019 1,019 likes
Twitter Ads info and privacy
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایجنسیوں کی کارکردگی منظم بنانے پرکراچی کور، سندھ رینجرز کی تعریف کی اور سندھ پولیس کی حالیہ بہتری کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس میں میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں۔ آرمی چیف نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہم آہنگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کے لیے جلد انصاف کی فراہمی ضروری ہے۔
پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قابل ذکر کامیابیوں کے باوجود ابھی طویل راستہ طے کرنا ہے جب کہ پاک فوج تمام ریاستی اداروں کے لیے حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیرپا قیام امن کے لیے ریاستی رٹ کا احترام ضروری ہے کیوں کہ امن کا قیام ریاست کی رٹ سے ہی ممکن ہے۔

Follow
Maj Gen Asif Ghafoor ✔ @OfficialDGISPR
Sindh Apex Committee Mtg held. “Stable law and order in the country is only possible with effective writ of the state through…. (1 of 2)
10:11 AM – 4 Jul 2017
418 418 Retweets 1,261 1,261 likes
Twitter Ads info and privacy
اس سے قبل آرمی چیف نے پنوں عاقل چھاؤنی کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو فوج کی آپریشنل تیاریوں اور داخلی سلامتی کے معاملات پر بریفنگ دی گئی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں اور افسران کے ساتھ گفتگو میں داخلی سلامتی کے لیے فوج کی تیاریوں اور کردار پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے حال ہی میں ہونے والی چھٹی مردم شماری اور دیگر داخلی سیکیورٹی کے معاملات پر فوج کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ پاکستان اور اس کے عوام کی خوشحالی کے لیے تمام ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ’’ہمارے لیے پاکستان سب سے پہلے اور اپنی ذات بعد میں ہے ‘‘۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کافی طویل سفر طے کرکے کامیابی کے راہ تک پہنچا ہے اور اب ہم تمام منفی عناصر کا قلع قمع کرکے اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مزید مستحکم کریں گے تاکہ ریاست مضبوط ہوسکے۔