پاکستانی اداکارہ صنم بلوچ کے بھارت میں چرچے ہونے لگے ،ایسی بھارتی اداکارہ کے ساتھ موازنہ شروع کر دیا گیا کہ صنم بلوچ جان کر خود بھی حیران رہ جائیں گی

ممبئی ( آن لائن )پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ صنم بلوچ نے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس کے باعث وہ پاکستانیوں کے دلوں میں بستی اس کے علاوہ ان کے ڈرامے بھارت میں بھی کافی مقبول ہیں ،تاہم اب بھارتیوں نے صنم بلوچ کو انوشکا شرما کا ہم شکل قرار دے دیاہے ۔
بھارتی ویب سائٹ ’دانک بھاسکر‘کا کہناہے کہ صنم بلوچ انوشکا شرما جیسی دکھتی ہیں اور آج کل انوشکا شرما بالی ووڈ اداکار شارخ خان کے ساتھ فلم بنا رہی جس کا نام ’جب ہیر میٹ سیجل ‘ہے اور یہ فلم 4اگست کو ریلیز ہونے جارہی ہے تاہم اس فلم کے باعث انوشکا شرما خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اسی کے باعث بھارتیوں نے صنم بلوچ کو انوشکا شرما کا ہم شکل قرار دے دیاہے ۔
صنم بلوچ نے پاکستان میں کئی انتہائی نامور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں داستان ان کے کیرئیر کے بہترین ڈراموں میں شامل ہے جبکہ دوسری جانب انوشکا شرما نے رب نے بنا دی جوڑی سمیت دیگر کئی فلموں میں اداکار کر کے نام کمایا۔