بھارتی سرحد سے چھیڑ چھاڑ ہوئی تو نقصان کا ذمہ دار بھارت خود ہوگا:ہوژی یانگ

بیجنگ(آئی این پی)شنگھائی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے محقق ہوژی یانگ نے کہا ہے کہ چین ہمسایہ ملک بھارت سے امن واستحکام کیلئے مخلصانہ کوشش کر رہا ہے اگر بھارت کی طرف سے سرحد پر مزید چھیڑ خوانی کی گئی تو نقصان کا ذمہ دار بھارت خود ہوگا ۔
چینی معروف روزنامہ گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے محقق ہوژی یانگ نے اپنی گفتگو کے دوران کہا ہے کہ چین ہمسایہ ملک سے امن واستحکام کیلئے مخلصانہ کوشش کر رہا ہے اگر بھارت کی طرف سے سرحد پر مزید چھیڑ خوانی کی گئی تو نقصان کا ذمہ دار بھارت خود ہوگا جبکہ بھارت کو چین کی مخلصانہ پیشکش کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اورہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہ کرے ۔دوسری جانب چین صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی مرتبہ بھارت کو دعوت دے چکا ہے لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے جس سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کے امن کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں ۔