مقبوضہ کشمیر میں عید الفطر کے بعد نہتے کشمیریوں کی شہادتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ،جماعۃ الدعوۃ ضلع جہلم کے امیر محمد ہارون

جہلم (وسیم تبریز) مقبوضہ کشمیر میں عید الفطر کے بعد نہتے کشمیریوں کی شہادتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ،غاصب بھارتی فوج کل پھر ایک نہتہ کشمیری کو آزادی کی آواز بلند کرنے کے سلسلے میں جام شہادت نوش کر گیا ،بارتی فوج نے مسلمانوں کے مقدس دن کا بھی حیاء نہیں کیا اور مسلمانوں پر ظلم وجبر جاری رکھا ،یہ بات جماعۃ الدعوۃ ضلع جہلم کے امیر محمد ہارون نے اپنے اہک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ ظالم کفار نہتے کشمیریوں کے خلاف کیل کانٹے سے لیس کاروائیاں کر رہی ہے ،اور عالمی میڈیا خاموش ہے یٰسین ملک کو امریکی صدر ٹرمپ کے نام کھلا خط لکھنے کی پاداش میں جیل بھیج دیا گیا ،یعنی کفار مسلمانوں سے اتنا خوف زدہ ہے کہ کھلے خط ،کبوتر اور نہ جانے کن کن چیزوں سے خوف کھاتا ہے اور دسری جانب کلبھوشن جیسے جاسوس پاکستان میں دندناتے پھر رہے ہیں ،وہ اپنی تمام خباثتوں کا اقرار کرنے کے باوجود بھی بے گناہ گنا جا رہا ہے اور عالمی عدالتوں میں رحم کی اپیلیں کر رہا ہے کیا عالمی عدالت کو کشمیر ،فلسطین ،میانمر اور دنیا کے دوسرے ممالک پر ہونے والے مسلمانوں پر ظلم نظر نہیں آتے ،یہ سب مسلمانوں کی آپس کی ناتفاقی اور کمزری کا نتیجہ ہے ہمیں نچلی سطح پر آپس میں اتفاق پیدا کرنا ہوگا ،کیونکہ کفار دنیا میں جہاں کہیں بھی مسلمان ہیں انکے خلاف متحد ہیں ،اور ہمیں بھی متحد ہونا ہوگا کیونکہ کفار آئے دن نت نئی سازشیں کر رہا ہے اور اسکا مقابلہ مل کر ہی ممکن ہے