ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

جہلم(عبدالغفوربٹ)ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پرضلعی آفیسر پاپولیشن ویلفیئر حسن خالد وڑائچ نے بتایا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ساتھ ریسورسز کو بڑھانے کے لئے قومی سطع پر تمام تر وسائل برو ئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اقبال حسین خان نے عالمی یوْمٍ آبادی کے دن 11 جولائی کے بارے میں اجلاس کے ممبران کو اگاہ کیا اور ہدایت دی کے جہلم کی سطع پر اس دن عوام میں بیداری شعور پیدا کرنے میں اپنا مثبت قردار ادا کریں۔انہوں نے مزید بتایا کے 11 جولائی کواگاہی سیمینار، فلم شو، پلاننگ کاؤنٹر اوراگاہی واک کا اہتمام کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا کہ تمام افرادبالخصوص خواتین کو خاندانی منصوبہ بندی کا فیصلہ کرنے کا مکمل احتیار حاصل ہے اور انہیں اپنے حق کو استعمال کرتے ہوئے معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہے۔