خادم انسانیت ،فخر پاکستان ،بابائے خدمت یوم عبدالستار ایدھی کی پہلی سالانہ برسی مورخہ 8جولائ کو الحقیق ہال المرکز جہلم میں منعقد ہو گئی

جہلم(عبدالغفوربٹ)بعنوان خدمت انسانیت اور عبدالستار ایدھی خادم انسانیت ،فخر پاکستان ،بابائے خدمت یوم عبدالستار ایدھی کی پہلی سالانہ برسی مورخہ 8جولائی 2017بروز ہفتہ دن گیارہ بجے بمقام الحقیق ہال المرکز جہلم میں منعقد ہو رہی ہے جس کے مہمان خصوصی جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر لائن ارشد محمود لال دین جیولرز،صدارت مرزا عبدالغفور بیگ ایڈووکیٹ،مہمانان اعزاز راجہ محمد انور صدر ڈی بی او ایم جہلم ،ملک محمد نواز،چوہدری نذر حسین،صدر المرکز کونسل و انچارج ایدھی سنٹر جہلم ڈاکٹر محمد اسد مرزا،چیئرمین ادب و ثقافت کمیٹی المرکز،صدر سی ڈی سی پروفیسر قدرت علی سیالوی ،جنرل سیکرٹری سی ڈی سی محمد امین میر ہوں گے جس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ شرکت کریں گے۔