حکومت عوام کے ساتھ نا روا سلوک کر کے ظلم او ر نا انصافی کی تاریخ رقم کر رہی ہے،چوہدری زاہد اختر

جہلم(عبدالغفوربٹ)پاکستان تحریک انصا ف کے ضلعی صدرچو ہدری زاہداختر نے کہا کہ حکومت عوام کے ساتھ نا روا سلوک کر کے ظلم او ر نا انصافی کی تاریخ رقم کر رہی ہے یہ رویہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ کو بہت مہنگا پڑنے والا ہے ۔عوام با شعور ہو چکے ہیں اور ووٹ کی طا قت سے کر پٹ حکمرانوں سے بدلہ لیں گے ۔حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے عوام جان چکے ہیں کہ ن لیگ کی سیاست کا مر کزومحور جا ئیدا دیں اور بینک بیلنس میں اضا فہ کرنا ہے۔اس کرپٹ سیاسی نظام کو بدلنا اب عوام کے اپنے ہا تھ میں ہے کہ وہ جا گیردارانہ اور موروثی سیاست کا قلع قمع کریں اور پی ٹی آئی کا ساتھ دے کر آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنا ئیں۔چوہدری زاہد اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی سیاست کے فروغ کے لیے کو شا ں ہے تا کہ عوام کا معیار زند گی بلند ہو اور ان کی محرومیوں ،ما یو سیوں اور مشکلات کا خاتمہ ہو و ہ بھی خو شحا ل زند گی گزاریں ۔یہ ن لیگ کی کیسی سیاست ہے کہ غریب غربت کے ما رے مر رہے ہیں او ر امراء کے ٹھا ٹھ با ٹھ اور عیا شیا ں عروج پر ہیں امیر غریب کا یہ فرق مٹا نا وقت کا اہم تقا ضا ہے ۔جب تک معاشرے کے ہر طبقے کو یکساں معیار زند گی میسر نہیں ہو گا ترقی و خوشحالی کا خواب ،خواب ہی رہے گا ۔پاکستان تحریک انصا ف کا مشن دوغلی اور مفاد پرست سیاست کا خاتمہ کر نا اور عوام کو ان کا جائز حق دلانا ہے ۔انشا ء اللہ نیک ارادوں،بلندحو صلوں اور انتھک محنت کے بل بوتے پر پاکستان تحریک انصا ف اپنا ہد ف ضرور پو را کر ے گی ۔