سب ڈویژن اربن کے میانی اور سٹی فیڈر کے علاقوں کی بجلی رات کے وقت آٹھ آٹھ گھنٹے بجلی غائب،شہری پریشان

ملک وال(نامہ نگار) سب ڈویژن اربن کے میانی اور سٹی فیڈر کے علاقوں کی بجلی گزشتہ رات کے وقت آٹھ گھنٹے مسلسل بند رہنے سے شہری سکون کی نیند بھی نہ سو سکے ، بارش کے باعث مین لائن میں خرابی کی وجہ سے مسلہ بنا ، گیپکو ذرائع ۔ تفصیلات کیمطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو شام 5 بجے میانی فیڈر اور سٹی فیڈر کی بجلی بند ہو گئی تھی جس پر ایس ڈی او خضر درانی نے فوری نوٹس لے کر میانی فیڈر کی بجلی رات 10 بجے بحال کروا دی تاہم سٹی فیڈر کی بجلی مسلسل آٹھ گھنٹے بند رہی جس سے شہری سکون کی نیند بھی نہ ہو سکے اور رات بھر مچھروں ، گرمی اور حبس کے باعث کروٹیں بدلتے رہے ، منگل کی شام ساڑھے چھ بجے بجلی بند ہوئی جسے رات ڈیڑھ بجے کے بعد بحال کیا گیا رات بھر بجلی کی بندش سے بچے ، بوڑھے اور مریض تڑپتے رہے جبکہ گرمی، حبس اور مچھروں کی وجہ سے لوگ سو بھی نہ سکے شہریوں نے کہا کہ ذرا سی بارش یا ہوا چلے تو بجلی بند کر دی جاتی جسے گھنٹوں بند رکھا جاتا ہے رابطہ کرنے پر فنی خرابی کا کہہ دیا جاتا ہے ، رابطہ کرنے پر گیپکو ترجمان نے کہا کہ تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے سے کئی جگہوں پر تاریں گرنے سے بجلی بند ہوئی جسے بحال کر دیا گیا ۔۔۔