خبرو ں کی اشاعت پر سات دیہاتوں کی بجلی کی بندش کی خبر پر چیف ایگزیکٹو گیپکو گوجرانوالہ کا نوٹس

ملک وال(نامہ نگار) خبرو ں کی اشاعت پر سات دیہاتوں کی بجلی کی بندش کی خبر پر چیف ایگزیکٹو گیپکو گوجرانوالہ کا نوٹس ، چار دن بعد بجلی بحال کر دی گئی۔ تفصیلات کیمطابق ملک وال رورل سب ڈویژن کے نواحی سات دیہاتوں کی بجلی اتوار کے روز تاریں گرنے کے باعث بند ہو گئی جس کے حوالہ سے اخبارات میں خبریں شائع کی گیں جس کاچیف ایگزیکٹو گیپکو گوجرانوالہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ای گیپکو گجرات کو بجلی بحال کرنے کا حکم دیا جس پر ایکسین گیپکو منڈی بہاؤالدین محمد زاہد اقبال کی سربراہی میں گیپکو اہلکاروں نے گزشتہ روز بجلی بحال کر دی ہے ۔ متاثرہ علاقوں کی بجلی آئے روز آندھی چلنے یا بارش کی وجہ سے تاریں ٹوٹنے کے باعث بند ہو جاتی تھی جس پر گیپکو انتظامیہ نے تاروں کے قریبی درختوں کی کٹائی کر کے بجلی بحال کر دی ہے جس کا اہل علاقہ نے پریس کلب ملک وال کے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔