ایس ایچ او انسپکٹر ظفر اقبال خان کا پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ ،اشتہاری ملزم گرفتار

ملک وال(نامہ نگار)ایس ایچ او انسپکٹر ظفر اقبال خان نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر اشتہاری ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او انسپکٹر ظفر اقبال خان نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر اشتہاری ملزم سانول گوندل کو بادشاہ پور سے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ملزم پولیس تھانہ ملکوال کو 324 کے مقدمہ میں مطلوب تھا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے تفتیش کے دوران کئی انکشافات کی توقع ہے ۔