سوہاوہ طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا

سوہاوہ ( تحصیل رپورٹر) سوہاوہ طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیادورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیاوولٹیج اسی سے بھی کم تفصیلات کے مطابق سوہاوہ شہر اور گردو نواح میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیا جبکہ منتخب نمائندے لمبی تان کر سو گے ایس ڈی اووپڈا نے لاوارث تحصیل میں کرپشن کی انتہاء کر دی سوہاوہ شہر اور گردو نواح میں مسلسل چھ سے سات گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے بعد اگر بجلی آئے تو وولٹیج سو سے بھی کم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی قیمتی الیکٹرانکس کی اشیاء جل رہی ہیں باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سوہاوہ میں بجلی کی اچانک اس طویل بندش کی وجہ ایس ڈی او کا بھاری نذرانہ لے کر کیپٹن فیڈر کو جرموٹ فیڈر پر منتقل کرنا ہے کیونکہ جرموٹ فیڈر جو کہ دیہی علاقے کا فیڈر ہے اس کے کنیکٹر لو کوالٹی کی ہیں جس کی وجہ سے دیہی علاقے کے فیڈر پر شہری علاقے کا لوڈ ڈالنے سے وولٹیج کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے اور شہری علاقے کے کیپٹن فیڈر کو جرموٹ فیڈر کے ساتھ لنک کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس فیڈر میں نہ تو وولٹیج کا مسئلہ آ رہا ہے اور نہ ہی وہاں پر لوڈ شیڈنگ کی یہ صورتحال ہے اگر دوبارہ کیپٹن فیڈر کے پرانے کنیکٹر کو بحال کر کے گوجرخان گرڈ میں ٹرالیوں کو تبدیل کیا جائے تو نہ صرف وولٹیج بلکہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی اپنی سابقہ حالت میں آسکتا ہے ۔عوامی حلقوں نے نو منتخب نمائندوں کی مسلسل خاموشی پر شدید احتجا ج کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر پیر تک سوہاوہ میں لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو جی ٹی روڈ بند کرنے پر مجبور ہو نگے جس کی تمام تر ذمہ داری ایس ڈی او سوہاوہ پر ہو گی ۔