ناصر جمشید اور ان کی اہلیہ میں شدید کشیدگی

لندن: اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر ناصر جمشید اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر سمارا کے درمیان ناچاکیاں اس حد تک بڑھ چکی ہیں کہ معطل کرکٹر کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک دلبرداشتہ ٹویٹ بھی کر دی ہے۔
پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار ناصر جمشید کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔ اسپاٹ فکسنگ کیس منظرعام پر آنے کے بعد ڈاکٹر سمارا نے اپنے شوہر کا ہر سطح پر دفاع کیا تھا لیکن اب انہوں نے دلبرداشتہ ہو کر سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’’اب وقت آگیا ہے کہ خود کو قصور وار نہ ٹھہرا کر مضبوط ہو جاؤں، تعلقات ختم ہو جاتے ہیں لیکن زندگی چلتی رہنی چاہئئے‘‘

Dr Samara Afzal @SamaraAfzal
Time to stop feeling sorry for myself.. and be strong .. relationships break down but life must go on..
8:43 AM – 5 Jul 2017
41 41 Retweets 146 146 likes
اس سے قبل ڈاکٹر سمارا نے ایک اور جذباتی ٹویٹ پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہر مضبوط اور خود مختار عورت کے اندر ایک چھوٹی شکستہ لڑکی ہوتی ہے جو یہ سیکھ چکی ہوتی ہے کہ کس طرح دوبارہ اٹھنا ہے اور کسی پر بھی انحصار نہیں کرنا‘‘

Dr Samara Afzal @SamaraAfzal
So true…
6:05 AM – 5 Jul 2017 · West Bromwich, England
16 16 Retweets 65 65 likes
واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ کیس کا مرکزی کردار قرار دیا گیا تھا جب کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے کرکٹر کو ضمانت پر رہا کر کے ان کا پاسپورٹ اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور تفتیش مکمل ہونے تک وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔ ناصر جمشید نے پی سی بی کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ٹریبونل پر دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا تھا۔