ودیا بالن نے ’’مونچھیں ‘‘اور’’ داڑھی ‘‘رکھ لی،مداح حیرت میں مبتلا ، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

ممبئی (آن لائن)بالی کی ووڈ کی اداکارہ ودیابالن کی مونچھوں اور داڑھی والی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،مداح اداکارہ کی تصویر دیکھ کر حیرت میں مبتلا ہوگئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی فلمی دنیا میں اپنی اداکاری کے جوہرسے شناخت قائم کرنے والی اداکارہ ودیا بالن ایسے روپ میں سامنے آگئیں کہ سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، ودیا بالن نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ کوئی عمر رسیدہ شخص ہے جو لمبے بال، لمبی داڑھی اور مونچھوں کے ساتھ چہرے پر عینک لگائے ہوئے ہے ،مزے کی بات تو یہ ہے کہ اس تصویرکو دیکھ کر اداکارہ کو پہچاننا تو دور کی بات ہے کوئی یہ نہیں کہہ کہ یہ کسی خاتون کی تصویر ہے۔ودیا بالن نے شیئر کی گئی تصویرکیساتھ سٹیٹس دیا ہے کہ پہلی بار اس قسم کا یہ میرا پہلا کردار ہے جو صرف سٹیج پلے کے لئے ہے جبکہ ودیا نے اس سٹیج پلے کا نام بھی لکھا لیکن وہ اتنا پیچیدہ ہے کہ اسے سمجھنا آسان نہیں۔