گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج چک دولت جہلم میں ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 78طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے

جہلم(عبدالغفوربٹ،محمداشتیاق پال) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ہونہار طلبہ و طالبات کے بہتر مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں اور اس ضمن میں وسائل نچھاور کیے جارہے ۔ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج چک دولت جہلم میں ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 78طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا یہ ہونہار طلبہ طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے انتہائی احسن اقدام ہیں جس سے ان میں اعتماد بڑھے گا۔ اور اس کے ساتھ ساتھ وہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے بھی روشناس ہوں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے طلبہ و طالبات کے لیے اور بھی کئی احسن اقدامات کیے ہیں جن میں پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ ،طلبہ و طالبات کے بیرون ممالک دورے ، سکالر شپ کی فراہمی اور دیگر کئی اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے ان اقدامات سے ہونہار طلبہ و طالبات میں خود اعتمادی بڑھی ہے اور مستقبل میں وہ اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کریں گے۔اس موقع پر چئیرمین راجہ قاسم علی خان نے کہا کہ حکومت پنجاب توانائی کے شعبے میں بھی انقلابی اقدامات کررہی ہے ۔ اس سلسلے میں ساہیوال پاور پراجیکٹ ، قائد اعظم سولر پاور اور دیگر کئی انقلابی منصوبے شامل ہیں جن سے ملک بھر میں توانائی کا بحران ختم ہوجائے گا اور ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ہونہار طلبہ و طالبات کے بہتر مستقبل کی طرف مثبت کاوش ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان ،ڈی پی او جہلم عبدلغفار قیصرانی، اے سی جہلم ،چئیرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان ، ایم پی اے لال حسین خان اور ڈی آئی او عثمان سندھو نے طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ڈوژنل مینجرمحمد اقبال عاطف پرنسپل کالج محمد اورنگزیب خان کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔