سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انسداد ملاوٹ مہم کے زریعے جہلم کی تمام تحصیلو ں میں جعلی دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون

جہلم(عبدالغفوربٹ،محمداشتیاق پال)ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان کی ہدایت پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انسداد ملاوٹ مہم کے زریعے جہلم کی تمام تحصیلو ں میں جعلی دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے متعددجرمانے کئے۔اس مہم میں میں محکمہ صحت، لائیو سٹاک، فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔تحصیل جہلم میں 15000/-روپے ،تحصیل دینہ میں 10000/-روپے،تحصیل سوہاوہ میں 4000/-روپے ،تحصیل پی ڈی خان میں 15000/-روپے کے جرمانے کئے گئے۔