سالٹ مائن کھیوڑہ میں نمک ڈیلرز اور پی ایم ڈی سی سالٹ مائن کی انتظامیہ کے درمیان تمام معما لات خوش اسلوبی سے طے پا گئے

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز+عدنان یو نس سے)سالٹ مائن کھیوڑہ میں نمک ڈیلرز اور پی ایم ڈی سی سالٹ مائن کی انتظامیہ کے درمیان تمام معما لات خوش اسلوبی سے طے پا گئے نمک کے ڈیلروں نے ہڑتال ختم کر دی تفصیلات کے مطابق سالٹ مائن کھیوڑہ کی انتظامیہ نے تین ماہ میں دو دفعہ نمک کے ریٹ بڑھا دئیے تھے۔جس کی وجہ نمک کے ڈیلرز نے ہڑتال کردی تھی۔لیکن دونوں فریقین نے آپس میں مثبت مذکرات کیے جوکہ کامیاب ہوگئے سالٹ مائن کی انتظامیہ نے مناسب ریٹ بھی کم کر دئیے اور یہ طے پایا کہ پورے سال ریٹ نہیں بڑھائیں گے۔دونوں فریقین کی دانشمندی کی وجہ سے یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا ۔لوڈنگ اور ان لوڈنگ کرنے والوں مزدوروں نے ہڑتال کے ختم ہونے پر سکھ کا سانس لیا ہے۔کیونکہ ہڑتال سے وہ بھی بے روز گار ہو گئے تھے