سید اکرم حسین شاہ بخاری ایک دلیر اور سچے انسان ہیں،راجہ محمد اختر خان

جہلم (راجہ سہیل کیانی) سید اکرم حسین شاہ بخاری ایک دلیر اور سچے انسان ہیں کچھ لوگ ان کے ہاتھوں سے تراشے ہوئے ہیں جنہوں نے ان سے بے وفائی کی ہے مگرشاہ صاحب کو اللہ نے عزت سے نواز رکھا ہے معمار جہلم سابق ایم این اے سابق سینیٹر بزرگ سیاستدان راجہ محمد افضل خان کے بیٹے سابق چیئر مین بلدیہ راجہ محمد اختر خان نے سینئر صحافی مرزا قدیر بیگ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے میڈیا ون کی دلیرانہ صحافت اور قد آور صحافیوں کی میڈیا ون میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ناصر محمود نون چیف ایڈیٹر مدار اور الیاس صادق وٹو کی میڈیا ون میں شمولیت سے یہ بات اب ضلع جہلم میں گردش کر رہی ہے کہ میڈیا ون کا ہر ممبر ایک اچھا صحافی بھی ہے اور دلیرانہ صلاحیتوں سے بھی سرشار ہے انہوں نے کہا کہ میں بہت عرصہ سے دیکھ رہا ہوں کہ میڈیا ون نے ہر الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس میڈیا ون کے گلدستے کو دیکھ کر ہمارے سیاستدانوں کو بھی سبق سیکھ لینا چاہئے کے حق سچ کی صحافت یا سیاست کامیاب ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ میں چیئر مین میڈیا ون سید اکرم حسین شاہ بخاری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ان کی قیادت میں میڈیا ون مقبولیت کی راہوں پر گامزن ہے انہوں نے میڈیا ون کے اعزاز میں ایک دعوت کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسلام آباد ۔لاہور میں میڈیا ون کا نام سن کراورمیڈیا ون کی تعریف سن کر مجھے فخر محسوس ہوا ہے کہ جہلم کے صحافیوں کو بڑے شہروں میں اچھی نگاہ سے دیکھا اور یاد کیا جاتا ہے انہوں نے چیئر مین میڈیا ون سید اکر حسین شاہ بخاری کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کو بہت عرصہ سے اچھی طرح جانتا ہوں وہ ایک وفادار انسان ہیں انہوں نے ہمارے خاندان کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں اور آج بھی وہ ہمارے خاندان کے لئے اپنے دل میں درد رکھتے ہیں مگر ان سے وفا کسی نے نہیں کیمگر جو میں نے ان میں دیکھا ہے وہ بے لوث انسان ہیں میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ میڈیا ون کا نام پاکستان بھر مقبول ہو گا اور اب اچھی صاف صحافت کو فروغ ملے گاانہوں نے کہا میں بہت جلد میڈیا ون کے اعزاز میں دعوت بھی دوں گا اور میڈیا ون کی پوری ٹیم سے مل کر چیئر میں میڈیا ون کی زندگی پر گفتگو بھی کروں گا