ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض عمرہ کی سعادت حاصل کر کے واپس وطن پہنچ گئے

جہلم(عبدالغفور بٹ)ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض عمرہ کی سعادت حاصل کر کے واپس وطن پہنچ گئے اپنے آبائی شہر دینہ پہنچنے پر دوست احباب نے ا ن کا فقید المثال استقبال کیا انھیں پھولوں کے ہار پہنائے اور پتیاں نچھاور کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ روزہ رسول پر جاکر دلی سکون ملتا ہے انہو ں نے کہا کہ اللہ تعالی ہر ایک مسلمان کو روزہ رسول کی زیارت نصیب فرمائے اور ہم سب کو اللہ پاک اور اسکے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کے احکامات کی بجا آوری کی توفیق عطا فرمائے ۔