ضلع کونسل جہلم کے آج ہونے والے اجلاس میں مالی سال 18۔2017 کے لئے سترہ کروڑ سے زائد روپے کا بجٹ منظور

جہلم(عبدالغفوربٹ)ضلع کونسل جہلم کے آج ہونے والے اجلاس میں مالی سال 18۔2017 کے لئے سترہ کروڑ سے زائد روپے کا بجٹ منظور کر لیا گیا ہے۔ضلع کونسل کے وائس چیئرمین ڈاکٹر بشیر احمد کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال میں ہونے والے آج کے اجتماع کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں بجٹ کو اجلاس کے دوران فوری طور پر منظور کر لیا گیا۔ چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان کی بجٹ تقریر، بجٹ پر بحث، منظوری اور دیگر امور پر صدر مجلس کی اجازت کے ساتھ بحث کے امور شامل تھے ۔ ضلع کونسل کے ذرائع آمدن کے حوالے سے نیلامیوں کی منظوری سمیت صدر کی اجازت سے دیگر امور پر بحث شامل تھی۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے راجہ قاسم علی خان نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور تمام امور کو مشاورت کے ساتھ حل کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل خلیل احمد نییر نے تمام ممبران کے اظہار اعتماد پر شکریہ ادا کیا۔