جہلم پولیس کامنشیات فروشوں، نا جائز اسلحہ رکھنے والوں اور وال چاکنگ کر نے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

جہلم(عبدالغفوربٹ)عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کامنشیات فروشوں، نا جائز اسلحہ رکھنے والوں اور وال چاکنگ کر نے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن 05لیٹر شراب ،ایک عدد پسٹل 30بورمعہ03عددروندبرآمد03برآمد ملزمان گرفتارمقدمات درج تفصیلا ت کے مطابق تھانہ سولائن شاہد مصطفی اے ایس آئی نے ملزم محمد رفیق ولد محمد زمان قوم مسلم شیخ سکنہ محلہ اسلام پورہ جہلم سے 05لیٹر شراب برآمد۔تھانہ پنڈدادنخان عبدالرزاق ایس آئی نے ملزم محمد عمران ولد نوشیروان قوم قریشی سکنہ محلہ حسین آباد پنڈدادنخان سے پسٹل 30بور معہ 3ضرب روند برآمد۔تھانہ پنڈدانخان نثار احمد ایس ایچ او نے ملزم خرم شہزاد نے خرم ٹیکنیکل کالج پرائیویٹ کے پرنسپل خرم شہزاد ولد فضل حسین قیصر قوم مغل سکنہ محلہ پیر مصطفی پنڈدادنخان نے خرم ٹیکنیکل کالج پرائیویٹ کی مشہوری کے سلسلہ میں دیواروں پر تحریرکر کے وال چاکنگ کاارتکاب جرم کیا مقدمات درج لیے ۔