مران خان اور پا کستان تحریک انصا ف کی کو ششوں سے ملک و قوم کے ملزم آج عدالت کے کٹہرے میں کھڑے ہیں،چوہدری زاہد اختر

جہلم(محمداشتیاق پال)ضلعی صدر پاکستان تحریک انصا ف چو ہدری زاہد اختر نے کہا کہ مفاد پر ست اور کر پٹ ٹولہ قانون کے شکنجے میں جکڑا جا چکا ہے ۔عمران خان اور پا کستان تحریک انصا ف کی کو ششوں سے ملک و قوم کے ملزم آج عدالت کے کٹہرے میں کھڑے ہیں اور اپنی کر سی کو بچانے کے لیے مختلف حیلو ں بہا نو ں کا سہا را لے رہے ہیں ۔عوام کے حقوق پر قابض حکمرا نوں کے احتساب کا وقت آگیا ہے ۔اس کر پٹ نظام کو بد لنے کے لیے اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں عوام بھی کرپشن ،ظلم اور نا انصا فی کے خلاف آواز بلند کر یں اور مخلص قیادت کا انتخاب کر یں۔ پاکستان اور پاکستانی عوام کے محرومیوں ،مسا ئل اور ما یو سیوں کا خاتمہ تب ممکن ہے جب عوام اپنے حقوق اور تبدیلی کے لیے جدو جہد کر یں گے ظلم و نا انصافی ،کرپشن اورمفاد پرست سیاست کا با ئیکا ٹ کر یں گے ۔انھو ں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مقصد ملک و قوم کو لٹیروں ،چوروں اور کر پٹ حکمرانوں سے نجات دلا نے کا عزم کر چکی ہے ۔عوام بھی پی ٹی آئی کے ایجنڈے اورسیاست کو مانتے ہیں یہی وجہ ہے کہ روز بروز پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضا فہ ہو رہا ہے جو حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے ۔