حکومت پنجاب کی ہدایت پر فلڈ مانیٹرنگ آفیسر مرزا محمود الحسن کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس

جہلم(عبدالغفوربٹ)حکومت پنجاب کی ہدایت پر فلڈ مانیٹرنگ آفیسر مرزا محمود الحسن کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا، اس اجلاس میں ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کے تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ فلڈ مانیٹرنگ آفیسرنے حالیہ موسم کی تبدیلی کے پیش نظر ممکنہ سیلاب سے نبرد آزما ہونے کے لئے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔آپ نے تمام محکموں کو ہدایت جاری کی کہ سیلاب جیسی آفت اور اس کے اثرات سے بچنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ، اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مرزا محمود الحسن نے کہا کہ تحصیل لیول پر اسسٹنٹ کمشنرز سیلاب سے نبھٹنے کی تیاریاں مکمل رکھیں۔ ڈیزاسٹرز سے بچنے کے لئے جہلم سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلا ع میں تیاریاں مکمل ہیں۔اس موقع پر اے ڈی سی آر احمر نائیک، اے ڈی سی جی کاشف محمد علی، اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ اریگیشن، میونسپل کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے ہدایت دی کے بارش کے پانی کا خارجی راستہ صاف رکھا جائے اور ضلع جہلم میں سیوریج کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم ڈاکٹر فیصل محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ، ریسکیو 1122 جہلم کا سٹاف اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہے اور ممکنہ سیلاب سے نبرد آزما ہونے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے ۔