عبدالستار ایدھی جیسی شخصیت خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والوں کیلئے ایک تربیت گاہ سے کم نہ تھے،عذرا مشرف،

جہلم( محمداشتیاق پال )عبدالستار ایدھی جیسی شخصیت خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والوں کیلئے ایک تربیت گاہ سے کم نہ تھے آج ہم خواتین کو بھی ان کے نقش قدم پر چلنی کی از حد ضرورت ہے تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کرکے جہاں اللہ تعالیٰ کی مخلوق راضی ہو گی تو اللہ تعالیٰ ہم سب پر بھی اپنا فضل و کرم فرمائے گا ان خیالات کا اظہار تنظیم الفلاح جہلم کے شعبہ کمپیوٹر و دستکاری سکول عذرا مشرف، مس بشریٰ اور مس سمیرا نے عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی اور دعا کے موقعہ پر کیا اس سے قبل طالبات نے قرآن خوانی کی بعد مقررین نے عبدالستار ایدھی کی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا کہ وہ اپنی زندگی مخلوق خدا کیلئے وقف کر کے اپنے لئے صدقہ جاریہ چھوڑ گئے ہیں آج ہم سب ملک کر عہد کرئیں کہ مخلوق خدا کی خدمت کو اپن اوڑھنا بجھونا بنا لیں۔