پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین راولپنڈی ڈویژن میں اسلام آباد، راولپنڈی ،اٹک اور جہلم کی عہدیداران خواتین کے انٹرویو کئے گئے

جہلم (محمداشتیاق پال) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین راولپنڈی ڈویژن کیلئے انٹرویو ، ثمینہ گھرکی صدر پنجاب شعبہ خواتین، نرگس فیض ملک جنرل سیکرٹری پنجاب، شگفتہ بٹ کوارڈینیٹر، فوزیہ حبیب اور صغیریٰ اسلام موجود تھیں جس میں اسلام آباد، راولپنڈی اٹک اور جہلم کی عہدیداران خواتین کے انٹرویو کئے گئے ضلع جہلم سے رخسانہ کوثر سابق صدر خواتین پی پی پی ضلع جہلم، ثریا عجائب سابق جنرل سیکرٹری ضلع جہلم اور شہناز اختر سابق جنرل سیکرٹری سٹی جہلم نے شرکت کی ، اس موقعہ پر ثمینہ گھرکی صدر پی پی پی شعبہ نے کہا کہ ملکی سیاست میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا بھی اہم کردار ہے جو سب کیلئے ایک مثال سے کم نہیں ہے،انہوں نے سابق ضلعی صدر رخسانہ کوثر کو ضلع جہلم کی باڈی جلد از جلد مکمل کرکے صوبائی دفتر لاہور رابطہ کرنے کا حکم دیا۔