کالم نگار شاعر اور تصوف ، طارق محمود مدنی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،عمر بٹ

جہلم ( محمداشتیاق پال) جناح جرنلسٹ رائٹر فورم جہلم کے زیر اہتمام ! آج کا مہمان ! کے سلسلہ میں کالم نگار شاعر اور تصوف ، طارق محمود مدنی کے اعزاز میں ایک تقریب 16 جولائی 2017 ء برو ز اتوار بوقت شام5 بجے تنظیم الفلاح جہلم کے قائد اعظم ہال میں منعقد ہو گی جس کی صدارت بانی تنظیم الفلاح سید زاہد اقبال سینئر کالم نگار جبکہ نقابت کے فرائض معروف کالم نگار عمر بٹ ادا کرئیں گے جس میں اہل فکر و نظر، پروفیسر، وکلاء ادیب ، شعراء اور ہر مکتبہ فکر سے لوگ شرکت کرئیں گے محمد اشتیاق پال چیرمین جناح جرنلسٹ رائٹر فورم جہلم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس فورم کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو فکر حضرت علامہ اقبال اور فرمودات قائد اعظم سے روشناس کروانے کے علاوہ نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ تعلیم کے ساتھ اپنی فکر کو بھی قارئین تک پہچا سکیں۔