پی ایم اے جہلم کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر حفیظ الرحمنٰ منعقد ہوا

جہلم (عبدالغفوربٹ) پی ایم اے جہلم کا ایک اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر حفیظ الرحمنٰ منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ RHC کے بارے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ہم THQ ہسپتال دینہ کے قیام کیلئے دیگر شعبوں کے ساتھ مشترکہ کوشش کی تعریف کرتے ہیں اس موقعہ پر ڈاکٹر ظفر الحق کیانی انچارج رورل ہیلتھ سنٹر دینہ نے کہا کہ ہم سب ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور اسکی ٹیموں کی کوشش کو مضبوط بنانے کیلئے ڈاکٹروں اور تحصیل دینہ کے وسیع مفاد حاصل ہونا چائیے، ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا کہ عوام کی دلچسپی کیلئےRHC دینہ کو THQ ہسپتال دینہ کے طور پر اعلان کیا جا سکتا ہے اس موقعہ پرڈاکٹر ظفرالحق کیانی، ڈاکٹر سید شبیر اختر شاہ، ڈاکٹر عبدالشکور ملک، ڈاکٹر عدنان سیٹی، ڈاکٹر ظفر مغل، ڈاکٹر امجد حسین ، ڈاکٹر ارشاد اور ڈاکٹر اویس نے شرکت کی انہوں نے اس اعلامیہ کی کاپیاں چیف منسٹر پنجاب، وزیر صحت، سیکرٹری صحت دسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم تما ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو بجھوا دیا ہے