ضلع بھر کی طر ح تحصیل پنڈدادنخان میں بھی منشیا ت فروشو ں اور نا جائز اسلحہ رکھنے والو ں کے خلا ف سر چ اپریشن

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز+عدنان یو نس سے)ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کی ہدایت کے مطا بق ضلع بھر کی طر ح تحصیل پنڈدادنخان میں بھی منشیا ت فروشو ں اور نا جائز اسلحہ رکھنے والو ں کے خلا ف سر چ اپریشن کیا گیا پنڈدادن خان پولیس کی پھرتیاں اقدام قتل کے ملزم گرفتار اسلحہ برآمد پرچی جوا والوں کو جیل کی سیر کروا دی تفصیلات کے مطابق مین لاری اڈا پنڈدادن خان پر دو فریقین کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا جس میں اسرار احمداور اس کے تین ساتھیوں نے آتشین اسلحہ سے پا ک شیرازی ٹریو ل کے عملہ پر فائرنگ کی تھی جس پر محمد رضوان کے بیان پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا مقدمہ میں اسرار، عرفان اور رمضان وغیرہ کو نامزد کیا گیا پولیس نے نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا ایک اور کاروائی میں کھیوڑہ میں پرچی جوا کی بڑھتی ہوئی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پنڈدادنخان پو لیس نے کھیوڑہ میں پرچی جوا کروانے والوں پر چھاپہ مار کر تین افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے جوا بازوں کو جیل کی سیر کروا دی