مقبوضہ وادی میں کشمیری عوام کی بے پناہ قربانیاں ہیں ،جماعۃ الدعوۃ جہلم کے ضلعی امیر محمدہارون

جہلم (وسیم تبریز) جماعۃ الدعوۃ جہلم کے زیر اہتمام تمام شہداء مقبوضہ کشمیر کی غائبائنہ نماز جنازہ جمعہ والے دن بعد از نماز جمعہ جامع مسجد اقصیٰ سول لائینز جہلم میں ادا کی جائے گی ،یہ بات جماعۃ الدعوۃ جہلم کے ضلعی امیر محمدہارون نے اپنے ایک بیان میں کہی ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیری عوام کی بے پناہ قربانیاں ہیں ،جن میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے ،اور نہتے کشمیری اپنی آزادی ،اسلام کے بول بالا اور پاکستان سے الحاق کے لیئے دن ،رات قربانیاں دے ہیں ،بھارتی قابض فوج جو کہ کیل کانٹے سے لیس ہے اسکا مقابلہ محض پتھروں سے کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ شہدائے کشمیر کی قربانیوں کو پوری دنیا میں عزت اور وقار سے دیکھا جا رہا ہے ،اور تمام میڈیا ،چاہے وہ سوشل میڈیا ہو یا الیکٹرانک میڈیا ،یا پرنٹ میڈیا وہ اسوقت کشمیر کی حمایت اور انکی ان قربانیوں کا زکر دل کھول کے کر رہے ہیں ،البتہ بھارتی میڈیا کو یہ سچائی ہضم نہیں ہو رہی اور وہ روز نت نئے ڈرامے لگا کر بھارتی نیتاوں اور عوام کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کر رہا ہے ،جبکہ حالات اسکے بلکل برعکس ہیں ،اب تو انٹرنیشنل میڈیا بھی بھارتی غاصبانہ فوج ظالمانہ کاروائیوں کی ویڈیو دیکھا کر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر رہا ہے ،ہی بات بھارتی میڈیا کے لیئے پریشانی کا باعث ہے ،،انہوں نے کہا کہ کفر اب کھل کر مسلمانوں کے مقابلے میں آگیا ہے ،اور اب مسلمانوں کو بھی چایئے کہ کفر کے مقابلے کے لیئے متحد ہوں