پی اے ایف پی جہلم کا ایک وفد ڈاکٹر عبدالغفور ملک ،ڈاکٹر تفسیر گوندل کی قیادت میں ایم پی اے مہر محمد فیاض سے ملاقات

جہلم(عبدالغفوربٹ)پی اے ایف پی جہلم کا ایک وفد ڈاکٹر عبدالغفور ملک ،ڈاکٹر تفسیر گوندل کی قیادت میں ایم پی اے مہر محمد فیاض سے ملاقات ،عمرہ کی سعادت پر مبارکباد اور پوٹھوہار میڈیکل کالج جہلم کے قیام کا مطالبہ،ایم پی اے کا پنجاب یونیورسٹی کیمپس یا آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں میڈیکل کالج کے لیے کوشش کا وعدہ،تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں کا ایک وفد زیر قیادت ڈاکٹر عبدالغفور ملک اور ڈاکٹر تفسیر گوندل ہمراہ دیگر ڈاکٹر صاحبان نے ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض سے ملاقات کی جہاں پر انہوں نے انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اس کے ساتھ ساتھ جہلم میں پوٹھوہار میڈیکل کالج جہلم کے قیام کا مطالبہ کیا جس پر ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض نے ان کی اس مطالبے کو سراہا او ر کہا کہ ضلع جہلم میں واقعی میڈیکل کالج کی اشد ضرورت ہے اس کیلئے میری کوشش ہو گئی کہ میڈیکل کالج کیلئے پنجاب یونیورسٹی کیمپس یا آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں میڈیکل کالج کیلئے جگہ اور فنڈ کیلئے بھر پور کوشش کروں گا تاکہ جہلم اور گردونواح کے اضلاع کے بچے ڈاکٹر بن کر دور دراز علاقوں میں ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔