ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم عبدالغفار قیصرانی نے پولیس لائن جہلم میں جنرل میٹینگ کا انعقاد کیا

جہلم(رانا نوید الحسن )تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزجنرل میٹینگ کا انعقاد پولیس لائن میں کیا گیاجس کی صدارت عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کی جس میں ایس پی انوسٹی گیشن،اے ایس پی ،ایس ڈی پی او ،ایس ایچ او اور تفتیشی افسران ضلع ہذا نے شرکت کی جس میں جناب نسیم اعجازی سنیئر سول جج جہلم نے حصوصی طور پر شرکت کی جنہوں نے تفتیش کے حوالے سے لیکچر دیا اور کہا کہ دوران تفتیش میں پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی کی اور اُن کے تدارک کے لیے مفید مشورے دیے اور ملزم کو شک کا فائدہ کس طرح پہنچتاہے اورقانون کی نظر میں ملزم ایک لاڈلہ بچہ ہے اور کس طرح شکم سے پاک مواد عدالت میں پیش کر کے ملزم کو سزایاب کرایا جا سکتا ہے عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف عوام کو تھانہ کی سطح پر ملنا چاہے نہ کے لوگ انصاف کے لیے ڈی پی او آفس کے چکر لگاتے رہے آئیدہ کرپشن کی شکایت پر قصور وار کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔اور اگر ہماری دانستہ کوتاہی کوئی بے گناہ شخص مہینوں جیل میں بند رہتا ہے تو اس کا گناہ ہم سب کی گردنوں پر ہے انصاف کی فراہمی میں کوتاہی بڑا ظلم ہے لالچ اور بدنیتی اور نیت کے کھوٹ ختم کریں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او مقدمہ درج ہونے کے بعد کم از کم سات دن میں مثل مقدمہ چیک کرئے اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایں تاکہ مقدمات جلد یکسوہو سکیں۔مشاہدئے میں آیا ہے کہ تفتیشی افسران پر کوئی دباؤ اور اثرورسوخ نہ ہونے کے برابر ہے مگر طمہ نفسانی کا عنصر غالب ہے جس کی اب حوصلہ شکنی لازم ہے جرائم کی کمی کے لیے گشت کو موثر بنایں محافظ سکوڈ کو الرٹ کریں تمام حلقہ افسران خود اپنے اپنے علاقہ میں گشت کو چیک کریں۔ دوران خطاب جناب ڈی پی او صاحب نے ہدایت کی کہ بروز سوموار اور جمعرات کوجن تفتیشی افسران نے مقدمات کے پارسل بھجوانے ہونگئے اُن کو لے جانے کے لیے سرکاری گاڑی کا اہتمام کیا گیا ہے۔مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ جرائم پیشہ افراد میں قانون کا خوف پیدا کیا جا سکے ٹریفک سٹاف اور ضلع پولیس مل کر کم عمر ڈرئیونگ کی دل شکنی کریں اس سلسلہ میں اگاہی مہم اور واک کا انقاد کیا جائے مہم کے دوران ہر قسم کے نقصان سے بچا جائے ۔ضلع پولیس اور عوام میں قریبی تعلق پیدا کرنے کے لیے یونین کونسل کی سظح پر میٹنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے میں خود اس میں شرکت کروں گا ۔ پہلی میٹنگ یوسی کندوال میں ہوگی گلفام ناصر ایس پی انوسٹی گیشن نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسران کو اپنے کام پر عبور حاصل کرنا ہوگا۔اپنے روزمرہ کے تفتیشی امور کو اپنی نوٹ بک میں درج کیا کرئے کام میں عزت ہے اللہ تعالیٰ بھی اچھے کام کا انعام دیتا ہے