مجاہد آباد میں ضمنی الیکشن کے دوران زخمی ہونے والا نوجوان جابحق

جہلم(رانا نوید الحسن )مجاہد آباد میں ضمنی الیکشن کے دوران زخمی ہونے والا نوجوان جابحق 16سالہ محمد اسلم الیکشن کے بعد دو گروپوں میں ہونے والی فائرنگ میں گولیوں کا نشانہ بنا تھا نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت کسی سیاسی جماعت کے رہنما نے شرکت نہیں کی تفصیلات کے مطابق 31اگست 2016کو مرحوم ایم این اے نوبزادہ اقبال مہدی کی خالی سیٹ پر ضمنی الیکشن ہوئے تھے اور شام کو مجاہد آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے ورکروں کے درمیان جھگڑے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کی زد میں آکر دو افراد زخمی ہوئے جن میں محمد اسلم بھی شامل تھا اسے ریڑھ کی ہڈی میں گولی لگی تھی جس کی وجہ سے اس کے گردوں اور جسم کے نیچے والا حصے ٹانگوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا دس ماہ زندگی موت کی کشمکش میں بستر مرگ میں رہنے کے بعد گذشتہ روز جابحق ہو گیا ہے لواحقین نے نوجوان کی صحت کے لیے لاکھوں روپے کا علاج کروایا ہے مگر وہ جانبر نہیں ہو سکا نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی لیکن کسی سیاسی جماعت کے عہددار اور رہنما وممبران اسمبلی نے شرکت نہیں کی ہے