پی پی 114 سعید غنی اور گلگت بلتستان سے جاوید حسین کو ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

جہلم ( محمداشتیاق پال) ایک تیر تین شکار، حلقہ کی عوام نے ایک تیر کے ساتھ پتنگ پھاڑ دی بلا توڑ دیا اور شیر کو زخمی کر نے پر پی پی 114 سعید غنی اور گلگت بلتستان سے جاوید حسین کو ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد، پی پی پی کی کامیابی پر محمد اشتیاق پال سابق ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری، چوہدری تسنیم ناصر اقبال سابق ضلعی صدر پی پی پی جہلم، الضاھ ظہور عالم بٹ سابق سٹی صدر جہلم، رخسانہ کوثر سابق ضلعی صدر شعبہ خواتین پی پی پی جہلم، راؤ اسد اللہ ٹریڈ ونگ، مرزا عبدالغفار سابق تحصیل صدر سوہاوہ،راجہ نور محمد، طارق نسیم بٹ، میاں وسیم، ثریا عجائب سابق جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین،شہناز اختر، اصغر جھمٹ، مرزا ستار بیگ سابق صدر پیپلز لیبر بیورو جہلم نے سعید غنی اور جاوید حسین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پی پی پی آئندہ الیکشن میں ملک بھر سے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ کر نام نہاد مقبولیت کے دعویداروں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرئے گی